ٹریفک پولیس اہلکار اب "سفید پوش ” نہیں رہیں گے، وردی کا انداز سال سے پہلے ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور( پنجاب پوسٹ) سٹی ٹریفک پولیس کی بدلی گئی یونیفارم ایک سال بھی نہ چل سکی۔ ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اب دوبارہ پہلے والی پرانی یونیفارم پہنے گی جس میں سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کی بجائے بلش گرے یونیفارم استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ٹریفک پولیس نے68 ڈرائیورز کے لائسنس اچانک کیوں معطل کر دیے؟

سابق سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیفارم کے لیے ٹریفک وارڈنز کو 5 پانچ ہزار روپے دیے گئے تھے۔

یونیفارم تبدیلی سےمتعلق ڈی آئی جی لاجسٹکس کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اے آئی جی لاجسٹکس اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ہر یونٹ کے اہلکاروں کو ایک یونیفارم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں : دودھ والے کے 1 لاکھ روپے کے 50 چالان، ٹریفک پولیس نے کب اور کیسے پکڑا؟

پنجاب ہائی وےپٹرول وردی کا موجودہ پیٹرن ہی جاری رکھے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے