پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی ویک، علی ڈار کا طلبہ کو اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کا مشورہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی علی ڈار نے پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی ویک 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

علی ڈار نے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی ویک 2026 سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال پر گفتگو کی انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے

طلبہ جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کے ساتھ اس کے درست، محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو بھی اپنی ترجیح بنائیں۔اے آئی کے دور میں طلبہ کے لیے درست اور غلط معلومات میں فرق کرنا اور ہر خبر کی تصدیق کرنا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین کا دورہ، اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح

ڈیپ فیکس اور گمراہ کن معلومات سے بچاؤ کے لیے نوجوانوں میں میڈیا اور ڈیجیٹل آگاہی کو فروغ دیں گے۔مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تکنیکی مہارت کے ساتھ تنقیدی سوچ اور درست فیصلہ سازی بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر معلومات شیئر کرتے وقت اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور غیر مصدقہ مواد پھیلانے سے گریز کریں۔نوجوان مصنوعی ذہانت کو تعلیم، تحقیق اور معاشرتی بہتری کے لیے استعمال کریں اور ٹیکنالوجی کو انسانی اقدار کے تابع رکھیں

اختمام پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذمہ دارانہ استعمال کی آگاہی بھی فراہم کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے