وزیراعلیٰ مریم نواز کا منڈی بہاؤالدین کا دورہ، اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح

منڈی بہاؤالدین (پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاؤالدین کے دورے کے دوران اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ نے 9 ارب 79 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی یونیورسٹی آف رسول کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک ون اور ٹو اور سٹوڈنٹ سروس سنٹر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ طلبہ کے لیے چار ہوسٹل، بیچلر فیکلٹی کے لیے ایک ہوسٹل اور 53 رہائش گاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی لائبریری بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔ اسی موقع پر وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت اپنی لائف انشورنس کمپنی بنائے گی، کم پریمیم پر سہولت ملے گی

وزیراعلیٰ کو گجرات سرگودھا روڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے تحت تقریباً 94.30 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، جبکہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں 27.90 کلومیٹر دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ سڑک کے اطراف پختہ کنارے بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کی تخمینہ لاگت 9 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔

وزیراعلیٰ نے 6 کروڑ 99 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے صدر بازار بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس میں بازار کے روایتی داخلی گیٹ کی بحالی، ٹف ٹائل، سٹریٹ لائٹس اور خوبصورتی کے لیے فوارہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کے خلاف سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں تیز، 7 روز میں 2 ہزار 419 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

اولڈ غلہ منڈی کی بحالی اور بیوٹیفکیشن پر 9 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ یہاں یادگار اور دیگر مانومنٹس نصب کر کے اسے خوبصورت پارک کی شکل دی گئی ہے۔
چیلیانوالہ میں یادگار کا دورہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیلیانوالہ میں 1849 کی جنگ کی یادگار کا بھی دورہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے