دکانوں سے واپس ایکسپائرڈ چائے کی پتی نئے لیبل کیساتھ فروخت کئے جانے کا انکشاف ،صرف لاہور سے 25 ہزار کلو مال برآمد معروف چائے برانڈ کیسے زہر بیچ رہا تھا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ مںصور احمد نے معروف چائے برانڈ کے گودام پر چھاپہ مارا۔ جس دوران 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی ایکسپائر پتی برآمد ہوئی۔

وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا رائیونڈ روڈ بشیر چوک پر چھاپہ مارا اور معروف چائے پتی تیار کرنے والی کمپنی سے 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی تلف کردی گئی۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن بند کردیا گیا جبکہ برانڈ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کیا فوڈ اتھارٹی کریانہ سٹور سیل کر سکتی ہے؟ لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ مںصور احمد کے مطابق ایکسپائر مال اور فریش سٹاک ایک ہی گودام میں رکھا پایا گیا، مارکیٹ سے واپس آنے والی ایکسپائر پتی کی محفوظ تلفی کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، پنی مارکیٹ ریٹرن چائے کی تلفی سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی ۔ استعمال سے قبل چائے پتی کی ٹیسٹنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ معروف کمپنی کے ناقص کوالٹی کنٹرول حالات انتہائی شرمناک ہیں، فروخت یا مشکوک سرگرمی سے قبل بروقت کارروائی کر کے پتی تلف کی، عوامی صحت کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، خوراک کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق صارفین تک معیاری خوراک کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پیغام واضح ہے، محفوظ خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ، 34 ہزار کلوگرام غیر ملکی مصنوعات تلف، دو ملزمان گرفتار

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے