فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) فیصل آباد میں دو شہریوں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زرعی پانی کے تنازع پر دو سال قبل ملزم الیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے حماد اور عبدالرزاق کو قتل جبکہ دو شہریوں کو زخمی کیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ محمد سلیم نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم الیاس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔











