لاہور (پنجاب پوسٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، بابا گورونانک یونیورسٹی اور ننکانہ صاحب چیمبر آف آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
پاکستان کے ہر ضلع کی ڈسٹرکٹ اکنومی کو ترقی دے کر اس کی ایکسپورٹ کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کے ویژن کے تحت ایف پی سی سی آئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایف پی سی سی آئی اور بابا گرو نانک یونیورسٹی جبکہ بابا گرو نانک یونیورسٹی اور ننکانہ صاحب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد ننکانہ صاحب کی زراعت، صنعت، مقامی پیداوار، انسانی وسائل اور کاروباری صلاحیت کو ترقی دے کر اسے ایک مضبوط برآمدی مرکز اور ماڈل ڈسٹرکٹ اکنومی بنانا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت یونیورسٹی، چیمبر اور بزنس کمیونٹی مل کر ضلع کی زرعی و صنعتی پیداوار، برآمدی صلاحیت اور عالمی منڈیوں کے مواقع پر تحقیق کریں گے، جبکہ مقامی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے انہیں زیادہ منافع بخش اور برآمدی مصنوعات میں تبدیل کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
تقریب چیئرمین ایف پی سی سی آئی اوریجنل ذکی اعجاز کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جبکہ بابا گرو نانک یونیورسٹی اور ننکانہ صاحب چیمبر کے مابین ایم او یو صدر ننکانہ صاحب چیمبر سردار میاں ندیم برا کی سرپرستی میں طے پایا۔ تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس تعاون کو عملی منصوبوں، تحقیق، انٹرپرینیورشپ ، ویلیو ایڈیشن اور برآمدی منصوبہ بندی میں تبدیل کیا جائے گا۔












