ایشین گیمز 2026، پاکستان کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو جاپان روانہ ہوگی

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو جاپان روانہ ہوگی، ذرائع کے مطابق جاپان روانگی سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 20 ستمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو براہ راست کوارٹر فائنل کھیلے گی، جبکہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں۔

ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ اسکواڈ میں ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، سعد مسعود اور معاذ صداقت بھی شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ میں وسیم جونیئر، صائم ایوب، سفیان مقیم، عبدالصمد، عثمان خان، حسن نواز، حیدر علی اور عرفات منہاس بھی شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے