راولپنڈی(پنجاب پوسٹ) راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عظیم آباد میں کی گئی، جہاں گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ڈھوک سیداں منتقل کردیا گیا۔
گرفتار افراد میں عبدل مدد، مسعود، اسامہ، شاہدہ، عائشہ اور تنزیلہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 50 گھروں اور 30 دکانوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 60 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔
حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور قانونی کارروائی عمل میں لانا تھا۔











