فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) فیصل آباد میں یتیم بچوں کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان زبردستی قبضہ کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور پیٹی سے طلائی زیورات سمیت دیگر سامان بھی چوری کر کے لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
ایس ایچ او تھانہ مامونکانجن طارق امیر نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ساتوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مطیع الرحمن، عتیق الرحمان، محبوب الرحمان، محمد منیر، عمر صدیق، طیب اور محمد صدیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ معصوم شہریوں کی املاک پر ناجائز قبضے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ قبضہ مافیا اور غنڈہ گرد عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔











