لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کو لاہور میں انکے بقول ناکام جلسے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ساتھ ہی انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کو انکی سالگرہ مبارک ہو، شکر کریں مینار پاکستان میں جلسے کی خفت سے نجات مل گئی،پیپلز پارٹی کی طرف سے زرداری صاحب کی سالگرہ پر لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا،پھر اس طرح کا خالی کرسیوں کا جلسہ کرنا زرداری صاحب کی توہین ہے۔
مزید پڑھیں : اجازت ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے کنونشن میں رکاوٹیں، فیصل میر کا الزام
وزیر اطلاعات پنجاب نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ جس نے بھی انکو لاہور میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا اسکی کلاس ہونی چاہیے، عظمیٰ بخاری کے مطابق کل رات گورنر ہاؤس پنجاب میں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا۔ کرسیاں دو ہزار تھی اور جلسے میں بندے ڈیڑھ سو تھے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی بات مان لی، جلسے کی اجازت کن شرائط پر دی گئی؟
وزیر اطلاعات کے بقول پیپلز پارٹی کو پنجاب میں چوتھے نمبر پر لانے والے وہی لوگ ہیں جو اپنی پارٹی قیادت کو گراؤنڈ حقیقت سے غلط رپورٹیں دیتے،پیپلز پارٹی کی پنجاب والی قیادت کا پارٹی سے زیادہ پنجاب حکومت پر فوکس ہے، یہ لوگ جتنی توجہ پنجاب حکومت پر مرکوز رکھتے اتنی اپنی پارٹی پر توجہ دیتے تو آج پنجاب میں پیپلز پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا، عظمیٰ بخاری














