کشمیر انتخابات،ملک بھر سے 16 ہزار 8 سو سیکورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کیلئے بھجوانے کا فیصلہ ، پنجاب سے کتنے جائیں گے؟

لاہور( پنجاب پوسٖٹ) کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا معاملہ کے سلسلے میں ملک بھر سے ے 16 ہزار 8 سو سیکورٹی اہلکار بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سب سے زیادہ سیکورٹی اہلکار پنجاب سے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق نفری کے ہمراہ 15 ایس پیز اور 48 ڈی ایس پیز بھی کشمیر جائیں گے، سب سے زیادہ 14 ہزار پولیس اہلکار پنجاب سے بھجوائے جائیں گے۔سندھ سے 2 ہزار، خیبرپختونخوا سے 5 سو، بلوچستان سے 2 سو اور گلگت سے سو اہلکار بھجوائےجائیں گے۔ مجموعی طور پر ملک بھر سے 16 ہزار 8 سو اہلکاروں کو بھجوایا جائےگا۔ِ

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پنجاب سے کتنے افراد الیکشن لڑیں گے؟

مراسلے کے مطابق الیکشن ڈیوٹی پر 30 فیصد مسلح جبکہ 70 فیصد ڈنڈا برادر فورس موجود رہےگی، نفری میں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ، رائٹس منیجمنٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور ضلع پولیس اہلکار شامل ہوں گے ۔ محکمہ داخلہ نے پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوادیا۔

مزید پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات،45 انتخابی حلقوں کے 210امیدواروں کے انٹرویو،نواز شریف کشمیرکب جائیں گے ؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے