کشمیر انتخابات ، جماعت اسلامی کو پنجاب کی نشستوں میں ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں پر کیا اعتراض ہے ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ سے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی ایل اے 34 جموں 1 راجہ محمد سہیل نے ملاقات کی ملاقات میں آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز لانے سمیت مہم مزید تیز کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی
مسلم ٹاون میں ہونے والی ملاقات میں عبدالعزیز عابد ، حافظ مظہر جیلانی بھی موجود تھے ملاقات میں الیکشن کشمیر قانون ساز اسمبلی میں الیکشن مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال ، الیکشن ڈے ، ووٹرز سے رابطہ ، جماعت اسلامی اور ترازو کے منشور کو عام کرنے پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی علامہ ناصر مدنی سے ملاقات

اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ستائے عوام وہ لاہور ہو یا آزاد کشمیر تنگ اور پریشان ہیں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کیلئے حکومت ہمیشہ کمر کس کر رکھتی ہے پیٹرول لیوی ٹیکس سے عوام تنگ ہے جن پر روزانہ قیمت کا نیا بوجھ ڈالا جا رہا ہےنواز شریف اور بلاول کشمیر اور کشمور کی لفظی گولہ باری میں مصروف ہیں

مسلسل کشمیر پر جھوٹی حکومت کرنے والے مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی آج بھی جھوٹے منشور سے عوام کو ورغلا رہے ہیں کشمیر کی عوام کو فارم 47 کی طرز کی حلقہ بندیوں اور بوگس ووٹر لسٹ پر دبایا جا رہا ہے جماعت اسلامی کے امیدواران عوامی منشور صحت تعلیم روزگار امن انصاف سب کیلئے پر محنت کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں : کشمیر کی صورتحال ، جماعت اسلامی کا جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ ، کون کون شامل ہوگا ؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے