اوکاڑہ( پنجاب پوسٹ) ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ ہسپتال کا انوکھا نظام، اسٹریچر مریضوں کی بجائے چوری میں استعمال ہونے لگا
اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ نمبر 4 میں بارش کے دوران چھت سے پانی ٹپکنے کی فوٹیج پنجاب پوسٹ کو موصول ہوئی ہے۔بارش کے باعث وارڈ میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ وارڈ کے اندر پانی ٹپکنے سے ہسپتال کے بنیادی انفراسٹرکچر پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اوکاڑہ میں کرپشن: 11 افسران اور 50 ٹھیکہ دار کیسے پکڑے گئے؟
کروڑوں روپے کے بجٹ سے تعمیر کیے جانے والے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کی اس صورتحال پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی عمارت کی فوری مرمت کی جائے تاکہ مریضوں کو محفوظ اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی جیسے حساس شعبے میں اس نوعیت کی صورتحال نہ صرف انتظامی غفلت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔















