لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کی بھرپور حمایت کے لیے خود ووٹ مانگنے کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔
سابق وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے پارٹی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر سینئر رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں کے 206 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ ہر امیدوار کو دو سے تین منٹ کی گفتگو کی اجازت دی گئی، اور بورڈ ارکان کی مشاورت سے چند روز میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ِ
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ: عظمیٰ بخاری کا قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین: آزاد کشمیر انتخابات،45 انتخابی حلقوں کے 210امیدواروں کے انٹرویو،نواز شریف کشمیرکب جائیں گے ؟ذرائع کے مطابق نواز شریف نے امیدواروں سے پارٹی وابستگی، عوامی مقبولیت اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے نظریہ اور شہداء کے تحفظ سے متعلق سوالات کیے۔ امیدواروں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں کشمیر میں جو کھیل کھیلا گیا، اس نے تحریک آزادی اور نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، اور مسلم لیگ (ن) ہی کشمیری عوام کے حقیقی نظریہ اور شہداء کی وارث جماعت ہے۔
نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کشمیری ہیں اور کشمیری عوام سے محبت ان کے خون میں شامل ہے، اس لیے آزاد کشمیر کے انتخابات میں وہ خود اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ مانگیں گے۔
پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، محمد صفدر، برجیس طاہر، شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید، چوہدری طارق فاروق، نجیب نقی خان، افتخار گیلانی اور چوہدری عبدالرحمان شامل ہیں۔پارٹی کے مطابق حتمی امیدواروں کو 30 روز کے اندر پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا، اور نواز شریف جون کے وسط میں آزاد کشمیر میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔










