آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پنجاب سے کتنے افراد الیکشن لڑیں گے؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواران کی تعداد 148 ہوگئی۔جبکہ مجموعی 45 نشستوں کے لیے اب تک 755 امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں 33 نشستیں آزاد جموں و کشمیر جبکہ 12 نشستیں مہاجرین کے لیے مختص ہیں۔

ڈویژن وار تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں (LA-1 تا LA-13) کے لیے 264 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں (LA-14 تا LA-24) کے لیے 152 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اسی طرح مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں (LA-25 تا LA-33) کے لیے 193 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں (LA-34 تا LA-45) پر 146 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، الیکشن شیڈول جاری

پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس، جمعیت اہلحدیث آزاد جموں وکشمیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے تاحال ٹکٹ جاری نہ ہوسکے۔مسلم لیگ (ن) نے 37 انتخابی حلقوں سے ٹکٹ جاری کئے، 8 حلقوں سے تاحال امیدواران فائنل نہ ہو سکے، سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئندہ دو روز میں ٹکٹ جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن میں اب تک 24 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پنجاب سے کتنے افراد الیکشن لڑیں گے؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے