پنجاب مون سون سپیل 2، کس شہر میں کتنی بارش ریکارڈ ہوئی، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی اقدامات جاری ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ میں 250 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 139، منڈی بہاؤالدین میں 138، نارووال میں 117، حافظ آباد میں 85، چکوال میں 70، اوکاڑہ میں 64، گجرات میں 49، جھنگ میں 35، لیہ میں 33 اور جہلم میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 41 اضلاع میں واسا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ایک ہزار سے زائد مشینری اور عملے کی مدد سے ہفتوں کا کام گھنٹوں میں مکمل کرتے ہوئے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی نکال دیا۔ ضلع گجرات میں تین گھنٹوں کے اندر جمع پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی۔


پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی، دریاؤں، ڈیموں اور بیراجوں کی مانیٹرنگ جبکہ برساتی نالوں، نہروں اور نشیبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے