پنجاب میں بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹوں میں 8 جاں بحق، 37 زخمی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
ریسکیو پنجاب کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 مختلف واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔ کامونکی انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔
ترجمان کے مطابق پاکپتن میں بارش کے باعث مکان کی کچی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ ساہیوال کے علاقے کوٹ خادم علی شاہ میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں دکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔


لاہور کے بند روڈ، گلشنِ راوی کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ منڈی بہاؤالدین کے مختلف دیہات میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ بہاولنگر میں خان بابا روڈ، الجنت چوک کے قریب شیڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو پنجاب کے مطابق سیالکوٹ میں بارش کے باعث ٹی آر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مری اور کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی انتظامیہ نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے