"محافظ یا لٹیرے” لاہور کے پوش علاقے میں چار روز تک لوٹنے والے ڈاکو پولیس اہلکار نکلے

لاہور (پنجاب پوسٹ ) خیابان آمین میں شہریوں کو ناکہ لگا کر لوٹنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں،چوکی ہلوکی پولیس نے دورانِ واردات دو پولیس اہلکار گرفتار کر لیے،

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ تین سے چار روز کے دوران متعدد شہریوں نے لوٹ مار کی شکایات درج کروائیں،چوکی انچارج ہلوکی نے ریکی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس ڈیجیٹل ہوگئی ، چھ ماہ میں کونسا اہم ہدف حاصل کیا؟

گرفتار اہلکاروں میں کانسٹیبل علی حسن اور کانسٹیبل کبیر علی شامل ہیں،کانسٹیبل علی حسن تھانہ سندر جبکہ قبیر علی تھانہ گارڈن ٹاؤن میں تعینات ہیں،کارروائی کے دوران ایک اہلکار سجاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار دونوں اہلکاروں کو تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس متحرک، پولیس مقابلوں میں اضافہ، 170 ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے کانسٹیبل کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ فرار ہونے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے