پنجاب پولیس ڈیجیٹل ہوگئی ، چھ ماہ میں کونسا اہم ہدف حاصل کیا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہری مختلف خدمات حاصل کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 8 لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن، جبکہ 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ اسی دوران 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج بھی کروایا۔

ترجمان کے مطابق 90 ہزار سے زائد شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 58 ہزار سے زائد افراد کو قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 17 ہزار 396 شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کروائی، 48 ہزار 307 افراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کرایا، جبکہ 1 ہزار 817 شہریوں نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب سیف سٹیز کی نیکسٹ جین سیفٹی ایپ مقبول ، ایک ماہ میں ہزاروں شہریوں کی رسائی

اسی طرح ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، جبکہ 37 ویمن وائلنس رپورٹس بھی درج کی گئیں۔ مزید برآں 80 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن اور 1 ہزار 632 افراد نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویری فکیشن کی سہولت حاصل کی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ خدمت مراکز، تھانوں اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ اور خوش اخلاق رویہ اختیار کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے