کیا فیلڈ مارشل نے سربراہ اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن قمر رضا کو کالعدم ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے؟

دعویٰ : کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام انہوں نے خط لکھا، جس کے فیلڈ مارشل نے اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے سربراہ قمر رضا کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا۔ جس سے مذاکرت کئے گئے۔

حقیقت :

سربراہ او پی ایف قمر رضا نے کالعدم تنظیم JAAC کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔

ریاست کا مؤقف

اس حوالے سے ریاست کا موقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے کہ اسے کالعدم تنظیم JAAC سے کسی قسم کے مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، اور نہ ہی وہ اس تنظیم یا اس کی قیادت کو آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے عوام کا جائز نمائندہ تسلیم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں کاراولاکوٹ میں فورسز اور شہریوں پرحملہ

ریاست کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کی قیادت دہشت گردی، توڑ پھوڑ، بلیک میلنگ اور ایسے جرائم کی ذمہ دار ہے جن کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

لہٰذا کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ JAAC کو چاہیے کہ وہ ریاست کے صبر کا امتحان لینے سے باز آئے، اپنی بلیک میلنگ بند کرے اور قانون کا سامنا کرے۔

مزید پڑھیں : کیا آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹس بند ہیں؟

نتیجہ : دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے