ڈی پی او قصور، ان یا آؤٹ، جوڈیشل کمیٹی کا اہم اجلاس، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سمیت اہم شخصیات طلب

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ دوپہر 1:00 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ جس کی صدارت سردار محمد اویس دریشک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں پہلی پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی قائم، ڈی پی او قصور کا کیس پہلے نمبر پر

اجلاس کے دوران پی پی رہنما سید علی حیدر گیلانی کی تحریکِ استحقاق پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔کمیٹی نے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل کمیٹی نے نگرانی کے لیےآئی جی پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور آر پی او شیخو پورہ کو بھی طلب کر لیا،

کمیٹی اراکین میں شوکت راجہ، نور الامین وٹو اور چوہدری افتخار حسین چچھر شامل ہیں۔ اسی طرح ملک نوشیر خان، محمد اشرف رسول اور امجد علی جاوید بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیت اور ڈی پی او قصور کے درمیان چپقلش کی وجہ کیا ہے ؟

جوڈیشل کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ذوالفقار علی شاہ، راحیلہ خادم حسین اور احمر بھٹی بھی شریک ہوں گے

کمیٹی نے آر پی او شیخوپورہ کو بطور سپروائزری افسر حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے