پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیت اور ڈی پی او قصور کے درمیان چپقلش کی وجہ کیا ہے ؟

قصور( محمد احمد نمبردار ) فرائض سے کوتاہی برتنے اور مقدمے کو تبدیل کرنے پر ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے ایس ایچ او کھڈیاں طیب یوسف کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا جبکہ ڈی ایس پی سٹی کو سرینڈر کرنے کا تحریری لیٹر جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ کھڈیا ں میں دو ماہ پانچ روز قبل ایک مقدمہ درج ہوا،مقدمہ زیر دفعہ 324،148،149 شہری محمد عرفان کے بیان پر درج کیا گیا،مقدمہ میں چار لوگوں کو نامزد کیا گیا جبکہ تین نامعلوم رکھے گئے۔ نامزد ملزمان میں طارق، حارث، بھائی موچی اور عاقب کو نامزد کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے دوکان پر آکر فائرنگ کی جس سے دو سگے بھائی غلام رسول اور اشفاق زخمی ہوئے اور مقدمہ مدعی ان کا سگا بھائی ہی تھا۔تمام شواہد کی روشنی میں پولیس نے مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز ہوا، اہم موڑ تب آیا جس مقدمہ کی پہلی ضمنی لکھی گئی۔

جب مقدمہ کی ضمنی لکھی گئی تو پولیس کی جانب سے دو ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا، پولیس نے میرٹ پر ملزمان کو گناہ گار قرار دیا ۔ گناہ گار پانے والے ملزمان کا تعلق قصور اور پنجاب کی سیاست کے ایک طاقتور شخصیت سے بنا اور انہوں نے وہاں گلہ شکوہ کیا کہ آپ کے ہوتے ہوئے ہمارے ساتھ انصافی ہوئی ہے،سیاسی طاقت کے مرکز نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوطیب یوسف سیال ا ور تفتیشی سے رابطہ کیا جس کے بعد سیاست نے اپنا رنگ دکھایا اور نئی ضمنی میں دونوں ملزمان بے گناہ لکھ دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : قصور، اوباش نوجوان بے قابو، خواتین کیلئے باہر نکلنا مشکل

مقدمہ مدعی کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس کے پاس پہلی ضمنی کی رپورٹ موجود تھی وہ ڈی پی او قصور آفتاب پھلراون کے سامنے پیش ہوا اور تمام صورتحال ان کے سامنے رکھی گئی جس پر ڈی پی او قصور نے دوبارہ انکوائری کی جس میں ملزمان قصور وار ثابت ہوئے ،جس پر انہوں نے فوری کارروئی کرتے ہوئے تفتیشی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا اور متعلقہ ڈی ایس پی سٹی قصور سٹی سیف اللہ بھٹی کی خدمات سرنڈر کرنے کے حوالے سے اعلی افسران کو مراسلہ بھجوایا ۔

اس کارروائی کا جب سیاسی طاقت کے مرکز کو پتہ چلا تو پھر چپقلش شروع ہوگئی ،جس پر ڈی پی او قصور اور آرپی او شیخوپورہ کو پنجاب اسمبلی بھی طلب کیا گیا ہے۔ اہم سیاسی شخصیت ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کے اس اقدام سے سخت نالاں ہیں اور ڈی پی او قصور کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ڈی پی قصور نے عام شہری کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے سیاسی پریشر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں : ضلع قصور، بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، چوری کیسے کی جارہی تھی؟

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں پنجاب حکومت کی انتظامی امور میں مداخلت کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے ،اس سے قبل ڈی پی او حافظ آباد کا تبادلہ سیاسی مداخلت پرہوا اس کے علاوہ لاہو رسے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے قریبی عزیز کے گھر پر کاونٹر نارکوٹکس فورس کے چھاپے کے معاملے میں سیاسی مداخلت واضح طور پر دیکھنے میں آئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے