دہشت گردی اور بدامنی کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

لاہور(پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں سیاسی افرا تفری اور تقسیم کی فضا کے خاتمے کی ضرورت ہے،لسانی، فرقہ وارانہ اور صوبائی تقسیم کےجھگڑے ختم کر کے اتحاد ویکجہتی سے مسائل کا حل ممکن ہے،الزام تراشی کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں عید الاضحیٰ، مرکزی مسلم لیگ کے قیدیوں اور پردیسیوں کیلئے انوکھے عید دسترخوان میں کیا تھا؟

بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،کراچی میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت لیکن دہشت گردی اور بدامنی کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں صحافیوں کو اے آئی سمیت دیگر آئی ٹی کے کورسز کروا کر رہی ہے،خدمت کی سیاست ہمارا منشور اور اسی پر ہم سیاست کر رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور اور ملتان میں صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے الگ الگ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب،ترجمان مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد اجمل،عبدالمقسط و دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ افراتفری کے ماحول میں‌مرکزی مسلم لیگ اتحاد ویکجہتی کا پیغام لے کر آئی ہے،ہم چاہتے ہیں پاکستان امن کا گہوارہ بنے،آپسی جھگڑے ختم ہوں اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے لیکن ہمارے حکمرانوں کی نااہلیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم بھگت رہی ہے،صحت ،تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کی آؤٹ سورسنگ، پاکستان اسٹیل ملز کی بندش، پی آئی اے کی نجکاری اور صنعتوں کی زبوں حالی سب کے سامنے ہے،

یہ بھی پڑھیں :صوبائیت کے بت کی پرستش چھوڑ کر عمرانی معاہدہ ضروری، مرکزی مسلم لیگ نے نئے صوبوں اور آئینی ترمیم کی حمایت کردی

ضرورت اس امر کی ہے کہ بند صنعتوں کو بحال کیا جائے اور چھوٹے شہروں میں ٹیکس فری انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں،آج کسان بھی حکمران گردی کا شکار ہے، جب فصل آتی ہے تب اس کا ریٹ گر جاتا ہے، جب فصل چلی جاتی ہے ریٹ آسمانوں کو پہنچ جاتا ہے۔ 3500 روپے من میں کسان سے کہا گیا آپ سے گندم خریدیں گے، 3000، 3200، 3300، 3400 میں گندم خریدی گئی، آج وہ گندم 4000 روپے من میں مل رہی ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر احتجاج چل رہا ہے، بلوچستان میں ،خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات آئے روز ہوتے ہیں، اسی ہفتے کراچی میں بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوا، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں،لیکن صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا، دہشت گردی، لاقانونیت یا پھر یہ جو علاقوں میں مسائل کھڑے ہو رہے ہیں، ان مسائل کی جو روٹ کاز ہے اس کو تلاش کیا جائے اور پھر ان مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات کرے ،اس ضمن میں سب سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے، کشمیر کے مسائل کو حل کرنا، بلوچستان کے مسئلہ پرغور کرنا، اور خاص طور پر یہ جو دہشت گردی ہے اس دہشت گردی کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ صحافی عوام کی آواز ہیں

مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دے رہی ہے، صحافیوں کے بچوں کے لیے بھی خصوصی کورسز شروع کیے جائیں گے ،مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے،مرکزی مسلم لیگ اس ملک کے لیے سیاست کرنا چاہتی ہے، ہم تقسیموں سے نکل کر سیاست کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں اتحاد ویکجہتی کا ماحول ہو گا تو ملک آگے بڑھے گا.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے