پنجاب میں عید الاضحیٰ، مرکزی مسلم لیگ کے قیدیوں اور پردیسیوں کیلئے انوکھے عید دسترخوان میں کیا تھا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روزمرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملک بھر میں دسترخوان سج گئے،لاہور، کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی ، شیخوپورہ ، بہاولنگر، خانیوال و دیگر شہروں میں عوامی مقامات پر دسترخوانوں پر ہزاروں افراد کو کھانا پیش کیا گیا، جیلوں میں قیدیوں تک بھی کھانا پہنچایا گیا،

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عید قربان کے دوسرے روز دسترخوان سج گئے،جہاں شہریوں کو باعزت طریقے سے دسترخوانوں پر کھانا کھلا کر عید کی خوشیوں میں شریک کیا گیا،

لاہور میں میو ہسپتال میں بھی عوامی دسترخوان لگایا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں کھانا کھایا،راولپنڈی میں کمیٹی چوک میں مرکزی مسلم لیگ کے عید دسترخوان میں ہزاروں افرادنے کھانا کھایا،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکا رخدمت کے جذبے سے شہریوں کو کھانا کھلاتے رہے

مرکزی مسلم لیگ بہاول نگر کے زیر اہتمام عید الضحی کے موقع پر دسترخوان سجایا گیا جہاں مستحق افراد کو انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ کھانا پیش کیا گیا،خانیوال میں مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے قیدیوں کے لئے کھانا بھجوایا گیا،

FB IMG 1779894123233پنجاب میں عید الاضحی، ریسکیو 1122 نے کیا انتظامات کر رکھے ہیں؟: پنجاب میں عید الاضحیٰ، مرکزی مسلم لیگ کے قیدیوں اور پردیسیوں کیلئے انوکھے عید دسترخوان میں کیا تھا؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے