پنجاب کی سعودی لیبر ڈپلومیسی کے نتائج ، 218 نوجوانوں کا بین الاقوامی کمپنیوں میں انتخاب

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب کی سعودی لیبر ڈپلومیسی کے نتائج ، 218 نوجوانوں کا بین الاقوامی کمپنیوں میں انتخاب۔امریکانا گروپ اور صفوا ایچ آر کی بھرتی مکمل، فوڈ چین ملازمتوں کیلئے تقرریاں، دیگر صوبوں اور علاقوں کے امیدوار بھی شامل۔ ہنرمند افرادی قوت کو موقع ملا ،پی ایس ڈی ایف کے ایمپلائر لیڈ ماڈل کے تحت بیرون ملک روزگار کے دروازے کھلنے لگے۔

صوبائی حکام کے مطابق آنے والے مہینوں میں مزید بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی بھرتی مہمات شروع ہوں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے اور خلیجی ممالک کے ساتھ براہ راست افرادی قوت کے روابط قائم کرنے کی حکمت عملی کے تحت 218 امیدواروں کا سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھرتی رواں برس سرکاری سطح پر سعودی عرب کے دورے کے بعد سامنے آنے والی پہلی بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امیدواروں کی روانگی آئندہ مرحلے میں امیگریشن، میڈیکل کلیئرنس، ویزا پراسیسنگ اور دیگر دستاویزی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا ریکارڈ، افتتاح کیلئے تیار 3 بڑے ہسپتال کہاں بنائے گئے؟

اعداد و شمار کے مطابق 218 منتخب امیدوار پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں لاہور 82 امیدواروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دیگر اضلاع میں گوجرانوالہ 14، شیخوپورہ 12، فیصل آباد 10، قصور 9، سرگودھا 8، ملتان اور وہاڑی 7،7، مظفرگڑھ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 6،6، نارووال 5، بہاولنگر، چکوال، جھنگ اور سیالکوٹ 4،4، گجرات، حافظ آباد، اوکاڑہ اور ساہیوال 3،3، جبکہ ڈیرہ غازی خان، خانیوال، خوشاب، ننکانہ صاحب، پاکپتن اور رحیم یار خان سمیت متعدد اضلاع سے 2،2 امیدوار منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، بھکر، چنیوٹ، جہلم، اور منڈی بہاؤالدین سے ایک، ایک امیدوار بھی اس عمل کا حصہ بنا۔  

۔امریکانا گروپ کے ساتھ جاری شراکت داری اسی ماڈل کی ایک اہم مثال ہے، جو پہلے بھی پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روزگار فراہم کرتا رہا ہے۔ کمپنی خطے میں فوڈ سروس اور ریٹیل سیکٹر کی بڑی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا دفاعی اور زرعی بجٹ بڑھایا جائے ،کسان اتحاد کا مطالبہ

سعودی عرب پاکستان کے لیے بیرون ملک روزگار کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق حکومت کا ہدف محض بیرون ملک ملازمتیں فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا ادارہ جاتی نظام قائم کرنا ہے جس کے تحت ہنرمند افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تیار کر کے شفاف اور منظم طریقے سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ سے جوڑا جائے۔

حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی بھرتی مہمات شروع ہوں گی، جو حالیہ سفارتی اور اقتصادی روابط کا تسلسل ہوں گی اور پنجاب کی بیرون ملک روزگار حکمت عملی کو مزید وسعت دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ، رواں سال پنجاب کے شہروں سے کتنے عازمین ، کب کب حجاز مقدس جائیں گے؟ تفصیلات آگئیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے