بہاولنگر: گرلز ایلیمنٹری سکول محمد پور سنساراں خطرناک قرار، طالبات کی زندگیاں داؤ پر

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) گورنمنٹ گرلز ایلیمنیٹری سکول محمد پور سنساراں میں معصوم طالبات غیر محفوظ ہیں اور محکمے کی طرف سے خطرناک قرار دی گئی۔ بلڈنگ میں پرنسپل نے ذاتی کینٹین بنا ڈالی۔بوسیدہ اور خستہ حال بلڈنگ کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔

حکومت کی جانب سکولوں کی بوسیدہ عمارتوں کے متعلق سخت احکامات جاری کئیے گئیے ہیں تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔مگر اس کے برعکس بہاولنگر کے علاقے محمد پور سنساراں میں موجود گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول محمد پور سنساراں میں محکمہ کی طرف سے سکول کے جس حصے کو انتہائی خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار دے کر بند کیا گیا تھا۔اس خطرناک بلڈنگ میں پرنسپل سرور شریف کے حکم پر غیر قانونی کینٹین چلائی جارہی ہے۔

بوسیدہ اور خستہ حال قرار دی گئی۔ یہ خطرناک عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہو کر بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔اس تمام صورتحال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فی میل) سمیرا شاہین سے بھی رابطہ کیا گیا۔مگر ان کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ان کا غیرذمہ دارانہ رویہ کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے