لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ، رواں سال پنجاب کے شہروں سے کتنے عازمین ، کب کب حجاز مقدس جائیں گے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پنجاب پوسٹ)روٹ ٹو مکہ کے سعودی پروجیکٹ کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔سعودی ایئرلائن کی پرواز SV5735 صبح ساڑھے 10 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر مقررین نے بہترین سہولیات کی فراہمی اور تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر لاہور سے روانہ ہونے والے پاکستانی عازمین حج نے حکومت پاکستان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید برآں حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 747 سیالکوٹ سے 19 اپریل کو رات 01:55 بجے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس میں 390 سے زائد عازمین سفر کریں گے۔ اسی روز فیصل آباد سے پی کے 4003 دن 11:05 بجے 150 سے زائد عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔ملتان سے پہلی پرواز 20 اپریل کو صبح 06:35 بجے 391 عازمین کے ساتھ اڑان بھرے گی

واضح رہے کہ لاہور سے 34 پروازوں کے ذریعے 12,377، فیصل آباد سے 23 پروازوں کے ذریعے 3,680، ملتان سے 13 پروازوں کے ذریعے 5,383، سیالکوٹ سے 5 پروازوں کے ذریعے 2,075 جبکہ کوئٹہ سے 15 پروازوں کے ذریعے 4,487 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے