ڈرفٹنگ کے شوقین مالز کی بیسمنٹ میں پہنچ گئے، لاہور پولیس کا ایکشن، ڈیفنس بی تھانے میں مقدمہ درج

لاہور: ( پنجاب پوسٹ )لاہور ٹریفک پولیس نے مین شاہراہوں اور مین بلیوارڈز پر ہلڑ بازی اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا تو ڈرفٹرز نے شاپنگ مالز اور پلازوں کی بیسمنٹ کرائے پر لے کر وہاں خطرناک کرتب دکھانا شروع کر دیے۔ لاہور ٹریفک پولیس کی شکایت پر لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس بی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریسنٹ مالز کی بیسمنٹ میں خطرناک ڈرفٹنگ شو کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گولڈ کرسٹ مال کے قریب 25 سے 30 گاڑیوں کی خطرناک ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ بلال ملک اور غلام مرتضیٰ سمیت متعدد افراد کی خطرناک ڈرفٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرہ میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ، 1300 کلو مضرِ صحت گوشت تلف

مقدمے میں تیز رفتاری، زگ زیگ ڈرائیونگ اور خطرناک کرتب کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مذکورہ گاڑیوں میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کی جا رہی تھیں۔ خطرناک ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیفنس فیز 6 میں چند روز قبل ڈرفٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں چار نوجوان جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے