وہاڑی (پنجاب پوسٹ) جنوبی پنجاب صوبے کا قیام عوام کا بنیادی حق ہے، یہ حق لے کر رہیں گے۔مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی و ضلعی صدر خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام اس خطے کے عوام کا بنیادی حق ہے، جس کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام عرصہ دراز سے الگ صوبے کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ ملنے سے عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور میں بہتری اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ نئے صوبے کے قیام سے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے جبکہ کسانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے آسانی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہاب مارکی میں منعقدہ جنوبی پنجاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔










