ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے دوران کارروائی دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل نے گرفتار ملزمان سے 4 کلو سے زائد منشیات 4380 گرام برآمد کی۔

WhatsApp Image 2026 10 30 at 4.33.24 PM

ملزم آفتاب سے 2 کلو سے زائد منشیات 2280 گرام جبکہ ملزم عمران اللہ سے 2100 گرام منشیات برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے ناقابل معافی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات فری پنجاب کے تحت بھرپور کاروائیاں دن رات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے