سموگ کے خلاف ای پی اے پنجاب کا رات گئے ایکشن، دو صنعتی یونٹس سیل، 2 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور: ( پنجاب پوسٹ ) سموگ اور فضائی آلودگی کے خلاف ای پی اے پنجاب نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ نے ایڈیشنل ڈی جی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد علی اعجاز اور ٹیم کے ہمراہ رات گئے صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا، جہاں انسدادِ سموگ قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق مومن پورہ روڈ پر واقع علی وائر ورکس اسٹیل ری رولنگ مل کے معائنے میں انسدادِ سموگ قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ اسی طرح بھینی روڈ رنگ روڈ پر حفیظ ریحان اینیلنگ ورکس میں بھی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولنگر: چک ڈھاباں کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی

ٹیم نے دونوں صنعتی یونٹس میں غیر معیاری ایندھن کا استعمال اور آلودگی کنٹرول سسٹمز کی غیر مؤثر کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں یونٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران تقریباً 700 کلوگرام غیر معیاری ایندھن بھی ضبط کیا گیا، جسے ایل ڈبلیو ایم سی کی محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔

ای پی اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق غیر معیاری ایندھن کے استعمال اور فضائی آلودگی کے اخراج کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صنعتی یونٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسدادِ سموگ قوانین پر مکمل عمل درآمد اور آلودگی کنٹرول سسٹمز کی مؤثر کارکردگی یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے