(پنجاب پوسٹ) شیخوپورہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک تھانیدار خود ہی تحقیقات کی زد میں آ گیا۔ ذرائع کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں تعینات تھانیدار الطاف کو مبینہ طور پر جسم فروشی کے اڈے پر موجودگی کے الزام میں ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: استخارے کے نام پر خواتین کا استحصال، جعلی عامل گرفتار
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانیدار کو فوری طور پر معطل کر کے چارج شیٹ بھی کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ میں بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور میرٹ پر کارروائی جاری رہے گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے پر مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











ایک تبصرہ برائے “شیخوپورہ: مبینہ غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث تھانیدار معطل، چارج شیٹ جاری”
[…] […]