استخارے کے نام پر خواتین کا استحصال، جعلی عامل گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے روحانی علاج اور استخارے کے نام پر خواتین کو دھوکہ دے کر بلیک میل کرنے والے مبینہ جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے 40 خواتین کا ذاتی ڈیٹا، 763 قابلِ اعتراض ویڈیوز اور 1,338 تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے ذریعے روحانی علاج اور استخارے کا جھانسہ دے کر خواتین کو اعتماد میں لیتا اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
فرانزک رپورٹ کی مدد سے اب تک متعدد متاثرہ خواتین کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے ایک گھر اور دکان کو اپنا مرکز بنا رکھا تھا جہاں وہ خواتین کو بلا کر استحصال کا نشانہ بناتا تھا۔


دورانِ ریمانڈ ملزم کی نشاندہی پر 2 موبائل فونز، 2 انٹرنیٹ راؤٹرز اور استخارے کی ایک کتاب بھی برآمد کی گئی ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم انارکلی میں واقع اپنی بوتیک کے ذریعے خواتین سے رابطے قائم کرتا اور انہیں اپنے مبینہ آستانے پر لے جاتا تھا۔
ڈائریکٹر NCCIA پنجاب محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دوسری جانب ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “استخارے کے نام پر خواتین کا استحصال، جعلی عامل گرفتار”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے