پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی کا نیا شیڈول جاری، اعتراضات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع



لاہور (پنجاب پوسٹ): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی (ڈیلیمٹیشن) کے جاری عمل کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 15 اپریل 2026 کے نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے باقی ماندہ مراحل کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ووٹرز کی جانب سے ڈیلیمٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 4 جولائی 2026 کر دی گئی ہے، جبکہ ان اعتراضات پر فیصلے 29 جولائی 2026 تک کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق ڈیلیمٹیشن اتھارٹیز کے فیصلوں سے متعلق معلومات 7 اگست 2026 تک ڈیلیمٹیشن کمیٹیوں کو فراہم کی جائیں گی، جبکہ پنجاب بھر میں یونین کونسلز کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 17 اگست 2026 کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حد بندی کا عمل آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نظرثانی شدہ شیڈول پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے حلقہ بندیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور بروقت مکمل کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی کا نیا شیڈول جاری، اعتراضات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے