ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی سول لائنز ڈویژن میں اینٹی کرائم میٹنگ

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت سول لائنز ڈویژن میں اہم اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سول لائنز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات اور رواں ماہ کے دوران انسدادِ جرائم کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او مغل پورہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ ایس ایچ او شالیمار اور گجر پورہ کو اپنے علاقوں میں کرائم کنٹرول مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ اسی طرح ایس ایچ او سول لائن اور ریس کورس کو اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام افسران مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ہر وقت اسٹینڈ بائی رکھی جائیں۔


انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز مجالس اور جلوسوں کے آغاز سے اختتام تک اپنے اپنے روٹس پر موجود رہیں، جبکہ ٹربل پوائنٹس اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ پولیس افسران مجالس و جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور محکمہ داخلہ کی جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے زور دیا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ناجائز اسلحہ رکھنے یا اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے