پاکستانی ویمن ہاکی ٹیم کی خوراک تبدیل، اب کھلاڑی کیا کھائیں گی؟


(پیجاب پوسٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب نے ویمن ہاکی پلیئرز کی بہترین صحت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ڈائٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پھل، دودھ اور دیگر ضروری غذائی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

ڈائٹ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، سحرش گھمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ویمن ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا تعارف بھی کروایا۔ بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں میں پھل، دودھ اور دیگر غذائی اشیاء تقسیم کیں۔

محمد طارق قریشی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جسمانی فٹنس انتہائی ضروری ہے، اور فٹنس کے لیے اچھی اور متوازن خوراک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ویمن ہاکی پلیئرز کا تعلق کم آمدنی والے گھرانوں سے ہے، اس لیے یہ ڈائٹ پروگرام ان کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھل، دودھ اور دیگر صحت بخش اشیاء کے استعمال سے کھلاڑیوں کی جسمانی گروتھ اور مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی، اور مضبوط کھلاڑی ہی میدان میں بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے