(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تصدیق کی ہے کہ کینال روڈ پر ٹرام چلانے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کینال روڈ پر ٹریفک کا زیادہ دباؤ اور سڑک کی محدود گنجائش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہاں ٹرام نہیں چلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی استعمال کرنے والے ای ٹیکسی ہولڈرز کیلئے وارننگ
صوبائی وزیر کے مطابق اب ٹرام سروس کے لیے متبادل روٹس پر غور جاری ہے، جن میں جیل روڈ، مال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہیں شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے روٹس اس بنیاد پر منتخب کیے جا رہے ہیں کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔













