سی سی ڈی سرگودھا ریجن کی ایک سالہ کارکردگی، سنگین جرائم میں نمایاں کمی

لاہور (پنجاب پوسٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے سرگودھا ریجن کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں قتل، ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و کار چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سرگودھا ریجن میں مجموعی طور پر سنگین جرائم کی شرح میں 59 فیصد تک کمی آئی، جبکہ قتل کی وارداتوں میں 87 فیصد ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے واقعات میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سی سی ڈی کے قیام سے قبل ایک سال کے دوران ڈکیتی کی 47 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ قیام کے بعد یہ تعداد کم ہو کر 26 رہ گئی۔ اسی طرح رابری کی وارداتوں میں 46 فیصد کمی آئی اور رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد 1525 سے کم ہو کر 698 رہ گئی۔


ترجمان نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں 66 فیصد کمی، موٹر سائیکل سنیچنگ میں 40 فیصد اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کار چوری کے واقعات میں بھی 59 فیصد کمی سامنے آئی، جہاں سی سی ڈی کے قیام سے قبل ایک سال میں 34 کاریں چوری ہوئیں جبکہ بعد ازاں یہ تعداد 20 تک محدود رہی۔
رپورٹ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں بھی 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح میں واضح کمی ادارے کی مؤثر حکمت عملی اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “سی سی ڈی سرگودھا ریجن کی ایک سالہ کارکردگی، سنگین جرائم میں نمایاں کمی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے