گلشن راوی پولیس کی بڑی کارروائی، برقعہ پوش خاتون اور اس کا ساتھی گرفتار، موٹر سائیکل چور جوڑا پکڑا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) گلشن راوی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے برقعہ پوش خاتون نورہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، اور یہ جوڑا گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے انہیں سستے داموں فروخت کرتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نورہ کو بھی چوری شدہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزمان کو شرقپور برج اٹاری کے قریب سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔


پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول بمعہ گولیاں، نقدی اور چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔
ایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پولیس کی جانب سے ایس ایچ او گلشن راوی اسد بشیر اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے