مانگا منڈی ( پنجاب پوسٹ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق سخت اقدامات پر جمشید زمان (ایس ای)، سینٹر سرکل,ایکسین رائیونڈ محمد علی رضا کی زیر نگرانی ایس ڈی او مانگا منڈی حسن رضا کا رینجرز اور مانگا پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مانگا گاؤں،اوڈاں والی بستی،ڈھانہ کمہارانوالہ،ڈوگراں دا ڈیرہ،نانوں ڈوگر،جھگیاں جھبیلاں سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :یوم مادر ،پاکستان میں 4 کروڑ مائیں ، روزانہ 32 مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، رپورٹ: ضلع قصور، بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، چوری کیسے کی جارہی تھی؟اس آپریشن کے نتیجے میں متعدد ڈیفالٹرز کے میٹرز اتار لیے گئے جبکہ متعدد نادہندگان کے ٹرانسفارمرز بھی اتارے گئے۔
مزید برآں، بجلی چوری میں ملوث متعدد گھروں کو پکڑا گیا جہاں ڈائریکٹ سپلائی استعمال کی جا رہی تھی، جسے موقع پر ہی منقطع کر دیا گیا۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔
ایس ڈی او مانگا منڈی حسن رضا کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیا جاری رہیں گی














