بینکاک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شہزاد بٹ نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا
شہزاد بٹ کو ایونٹ کے فائنل میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شہزاد بٹ نے چیمپئن شپ میں 81 کا بریک کھیل کر ٹاپ اسکورر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ میں 12 ممالک کے 50 کھلاڑیوں نے شرکت کی
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں نوجوان لڑکے،لڑکیوں کیلئے 16 سپورٹس اکیڈمیز میں کون کون سے کھیل مفت سکھائے جائیں گے؟
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے شہزاد بٹ کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فوکل پرسن سنوکر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام محمد عمران نوشاہی نے شہزاد بٹ کی کارکردگی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا













ایک تبصرہ برائے “ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ ، شہزاد بٹ نے سلور میڈل جیت لیا”
[…] […]