لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب سپورٹس بورڈ نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 16 مختلف سپورٹس اکیڈیمز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق تمام اکیڈیمز کھلاڑیوں کے لیے مفت ہوں گی اور ان میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سپورٹس اکیڈیمز کو مفت کھولا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں ہیلپ لائن 15 پر 7 لاکھ 24 ہزار فیک کالز ، شہری کیا پوچھتے رہے؟: پنجاب بھر میں نوجوان لڑکے،لڑکیوں کیلئے 16 سپورٹس اکیڈمیز میں کون کون سے کھیل مفت سکھائے جائیں گے؟اجلاس میں پنجاب بھر کے کوچز نے شرکت کی، جبکہ حکام کے مطابق یہ اکیڈیمز صوبے کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں قائم کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
اعلان کے مطابق باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، جوجتسو، تائیکوانڈو، ٹینس، سکواش، کرکٹ اور لیزرن گیمز کے لیے اکیڈیمز قائم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں 13ہزار سڑکوں، 1 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ، منصوبہ کیا ہے؟: پنجاب بھر میں نوجوان لڑکے،لڑکیوں کیلئے 16 سپورٹس اکیڈمیز میں کون کون سے کھیل مفت سکھائے جائیں گے؟محمد طارق قریشی نے کہا کہ کھیل ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ان اقدامات کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ان کے مطابق تمام اکیڈیمز کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس چاندر پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔










