چھانگا مانگا ( پنجاب پوسٹ ) سی سی ڈی پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی چھانگا مانگا میں 21 تولہ سونے کی جھوٹی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا 24 گھنٹوں میں واردات بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں ہونے والی 21 تولہ سونے کی واردات کا ڈراپ سین۔ چونیاں سی سی ڈی پولیس نے صرف 24 گھنٹوں میں واردات کو ٹریس کر کے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں : خود ہی چوری کی کال کرکےڈکیتی کی انوکھی واردات کرنیوالے ماسٹرمائنڈکیسے پکڑے گئے؟
ملزم نے 15 پر کال کر کے 21 تولہ سونا چھینے جانے کی بوگس اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی ٹیم فوری حرکت میں آ گئی۔
سی سی ڈی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جائے وقوعہ کے آس پاس لگے تقریباً 200 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے قرضے سے بچنے کے لیے خود ہی واردات کا ڈرامہ رچایا تھا۔گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس نے بہت سے لوگوں کا سونا اور بھاری قرضہ دینا تھا۔ قرض خواہوں سے جان چھڑانے کے لیے ملزم نے اپنے ہی بیٹے اور ہم زلف سے سازباز کر کے جھوٹی واردات کروائی اور پھر 15 پر بوگس کال کر دی۔
مزید پڑھیں : سندر، ریسٹورنٹ رائیڈر سے مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرامہ بے نقاب
سی سی ڈی نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔













