وہاڑی میں گرین ای بس شیڈز اور کلین اینڈ گرین پارک کا معائنہ، ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وہاڑی (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے گرین ای بس سروس شیڈز اور کلین اینڈ گرین پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے منصوبوں کو جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے گرین ای بس سروس شیڈز اور کلین اینڈ گرین پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گرین بس شیڈز پر اسٹرکچر، بینچز، ٹف ٹائلز اور لائٹنگ کے کام کا معائنہ کیا، جبکہ کلین اینڈ گرین پارک میں جالی دار حفاظتی باڑ، پلے لینڈ، جھولوں، سبزہ زار اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو تمام کام جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین سفری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے