یوم آزادی،مرکزی مسلم لیگ کی تقریبات جاری،خواتین کی ریلیاں، سیمینار،کانفرنسز،قائدین کے خطابات
لاہور(پنجاب پوسٹ )مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر "آزادی کا پیغام،لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام” سلوگن کے تحت تیسرے روز بھی ملک بھر میں آزادی مارچ،ریلیوں،کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا۔
فیصل آباد،گجرات، ننکانہ، چنیوٹ،دنیاپور ،رحیم یار خان میں مسلم وومین لیگ کے زیر اہتمام خواتین ریلیاں نکالی گئیں، گوجرانوالہ میں ایک کلو میٹر طویل قومی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،اسلام آباد میں آزادی کارواں کا انعقاد کیاگیا۔
سیالکوٹ،گوجرانوالہ و دیگر شہروں میں اے پی سیز کا انعقاد کیا گیا،یوم آزادی کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں آزادی کیمپ لگ گئے، لال دین ہاؤس لاہور میں خالد ولید نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے.
فیصل آباد میں مسلم وومین لیگ کے زیرِاہتمام یومِ آزادی کے سلسلے میں ہلالِ احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک آزادی ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد سمیت ملی نعرے لگائے۔
ریلی کی قیادت صدر مسلم وومن لیگ ام وردہ نے کی۔گجرات ،ننکانہ صاحب میں بھی مسلم وومین لیگ کی یوم آزادی کے سلسلہ میں ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی،مسلم ومین لیگ دنیا پور کے زیر اہتمام بھی آزادی کا پیغام لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام سلوگن کے تحت ریلی نکالی گئی،مسلم ویمن لیگ چنیوٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے ریلی میں خواتین میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا،رحیم یار خان میںاستحکام پاکستان کانفرنس برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا۔
مزید پڑھیں : معرکہ حق،عشرہ تشکر،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں ریلیز اور تقاریب کا اہتمام
مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ایک کلومیٹر طویل قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلباء، نوجوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے قومی پرچم تھام کر ملی جوش و جذبے، حب الوطنی اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا، مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام "آزادی کارواں” کا انعقاد کیا گیا جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے،ریلی چائنہ چوک سے شروع ہو کر سینٹورس مال پر جا کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔سیالکوٹ ،گوجرانوالہ میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ،شیخ فیاض احمد و دیگر نے آل پارٹیز کانفرنسز سے خطاب کیا، اے پی سیز میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

لاہور مال روڈ ریگل چوک پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،جس میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق،چوہدری حمید الحسن گجر و دیگر نے شرکت کی،پاک کشمیر لائرزفوم کی جانب سے لاہور میں یوم آزادی بارے منعقدہ تقریب میں وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں : پاں نہیں چھاں ، مرکزی مسلم لیگ نے پنجاب بھر میں باجوں کی بجائے پودوں کی ترسیل شروع کردی ، صوبے میں کتنے درخت لگائے جائیں گے؟
فیصل آباد میں مسلم یوتھ لیگ کے تحت یومِ آزادی کے سلسلے میں یوتھ آزادی ریلی میں صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان تابش قیوم سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی ہلال احمر چوک سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک پر اختتام پذیر ہوئی.مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے سانگھڑ، تخت بھائی میں آزادی ریلیوں و سیمینارز کا انعقاد کیا گیا،کراچی،پاکپتن، مٹیاری،چیچہ وطنی ،گجرات،جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں طلبا نے ریلیاں نکالیں جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی آزادی پروگرام منعقد کئے گئے۔
وہاڑی میں آزادی کارواں نکالا گیا،جلال پور پیر والا،تیمر گرہ، مری،سانگلہ ہل،رحیم یار خان ،چونیاں،ایبٹ آباد،ساہیوال،الہ آباد،و دیگر شہروں میں بھی یوم آزادی کی تقریبات ہوئیں جن میں شہریوں نے شریک ہو کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،پاکستانی پرچم تھامے شہریوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا













