آج اور کل لاہور کی کون سی سڑکیں استعمال کی جاسکتی ہیں؟ شہر میں نکلنے سے قبل یہ خبر لازمی پڑھ لیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس نے 13 اور 14 اگست کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا۔ شہر میں مختلف مقامات پر تقریبات اور آتش بازی کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پلان کے تحت 3 ایس ایس پیز کی نگرانی میں 16 ڈی ایس پیز اور 500 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ہلڑبازوں اور منچلوں کے خلاف شہر کے 62 مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی۔

لاہور میں 5 مقامات پر آتش بازی اور 2 مقامات پر میوزیکل پروگرامز منعقد ہوں گے۔ گریٹر اقبال پارک، ڈولمن مال ڈیفنس، گلشن اقبال، اڈا پلاٹ اور لبرٹی مارکیٹ میں آتش بازی ہوگی، جبکہ لبرٹی مارکیٹ اور ڈیفنس فیز 6 ایچ بلاک میں میوزیکل شوز ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک فلو برقرار رکھنے کے لیے مین بلیوارڈ گلبرگ اور مال روڈ کے تمام کٹس رات کے وقت بند رکھے جائیں گے۔ شہریوں کو جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک افسر کے مطابق روڈ بلاکنگ، روڈ ریج اور ٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے