لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ڈکیتی کی 15 کالز کرنے والے کالر ہی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ نکلے کاہنہ پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا
ایس پی ماڈل ٹاون اسد علی کے مطابق ملزمان نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کی تھیں، 3 ڈاکووں گن پوائنٹ پر موبائلز اور نقدی چھین کر فرار ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کے کسی بھی کونے سے 15 پر کال کرکے پنجاب پولیس کی خدمات حاصل کریں، یہ انوکھا منصوبہ کیا ہے ؟
ابتدائی تحقیقات میں ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے، ملزمان سلمان اور احمد سے 2 موبائل فون اور نقدی برآمد مقدمات درج کرلئے گئے۔
ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق جھوٹی 15 کال کرنا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں : ایک ماہ میں ہیلپ لائن 15 پر 7 لاکھ 24 ہزار فیک کالز ، شہری کیا پوچھتے رہے؟









