"کرپشن سے نفرت پچپن میں نہیں بچپن سے "نیب لاہور کا سکول کے بچوں کیلئے منفرد قدم کیا ہے ؟

نیب لاہور سمر کیمپ 2026 کا شاندار اختتام، بچوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم

لاہور( پنجاب پوسٹ ) قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے بچوں کے روشن مسقتبل کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد بچوں کو تعلیمی، تخلیقی، جسمانی اور اخلاقی سرگرمیوں کے ذریعے ایک مثبت اور صحت مند ماحول فراہم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ سمر کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مرزا فاران بیگ کے خصوصی اقدام کے تحت کیا گیا۔

جبکہ سمر کیمپ کے دوران بچوں کو مختلف دلچسپ سرگرمیوں پر مشتمل تربیت فراہم کی گئی، جن میں سوئمنگ، جوڈو، آرٹس اینڈ کرافٹس، کمیونیکیشن اسکلز، ہینڈرائٹنگ اینڈ مینرز کے علاوہ قرآن پاک، اسلامی تعلیمات اور نماز سے متعلق کلاسز شامل تھیں۔ بچوں کی جسمانی صحت اور ٹیم ورک کے فروغ کے لیے مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں : نیب کی 36 سالہ کارکردگی، 16 ہزار 93 ارب روپے ریکور کئے گئے، لاء اینڈ جسٹس کمیٹی میں بریفنگ


ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مرزا فاران بیگ کی رہنمائی میں سمر کیمپ کی اختتامی تقریب نیب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں سمر کیمپ میں شریک بچوں، ان کے والدین، نیب لاہور کے افسران و انسٹرکٹرز اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف گلوکار جواد احمد نے بھی بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا دنیا کا پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ منصوبہ کیا ہے؟ اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟


تقریب میں بچوں نے سمر کیمپ کے دوران سیکھی گئی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے تقاریر، نظمیں، آرٹ ورک اور اردو و انگریزی میں اظہارِ تشکر پیش کیا۔ بچوں کی پُراعتماد اور تخلیقی پرفارمنس کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ بچوں نے اپنے تاثرات میں سمر کیمپ کو ایک مفید، دلچسپ اور یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

WhatsApp Image 2026 08 13 at 6.29.50 PM

میڈیا سیل نیب لاہور کی جانب سے سمر کیمپ کی خصوصی ویڈیو پیش کی گئی، جس میں کیمپ کے دوران منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں اور بچوں کے یادگار لمحات کو اجاگر کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 08 13 at 6.29.49 PM


اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مرزا فاران بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی مثبت تربیت اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں۔انہوں نے بچوں کی بھرپور شرکت اور سمر کیمپ کے دوران ان کی نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ اس کے علاوہ کیمپ کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے کوآرڈینیٹرز اور انسٹرکٹرز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نیب لاہور چیئرمین نیب کے وژن کی مطابق ملک کے روشن مستقبل کے لئے کوششیں کرتا رہے گا۔

WhatsApp Image 2026 08 13 at 6.29.50 PM 2

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے