سندر، ریسٹورنٹ رائیڈر سے مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرامہ بے نقاب

لاہور ( پنجاب پوسٹ) یسٹورنٹ رائیڈر کی جانب سے مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں ملزم احسان نے ہنگامی نمبر 15 پر کال کر کے دعویٰ کیا کہ بحریہ ٹاؤن سے بینک جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے 3 لاکھ 46 ہزار روپے، موبائل فون اور پرس چھین لیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی شواہد اور تفتیش کے دوران ڈکیتی کا واقعہ من گھڑت ثابت ہوا۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم احسان کمپنی کی رقم خردبرد کرنا چاہتا تھا اور اسی مقصد کے لیے اس نے اپنے ساتھیوں احمد اعجاز اور حسنین کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 1312/26 درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی کال کی جائے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے