کیا سی سی ڈی فیصل آباد کی مؤثر کارروائیوں نے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی؟

لاہور: (پنجاب پوسٹ)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے فیصل آباد ریجن کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ریجن میں سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں 51 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریجنل آفیسر سی سی ڈی فیصل آباد ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ پر مشتمل فیصل آباد ریجن میں گزشتہ ایک سال کے دوران قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل و گاڑی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق قتل کے مقدمات میں 83 فیصد، ڈکیتی کے واقعات میں 78 فیصد اور رابری کے مقدمات میں 58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


سی سی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں 32 فیصد کمی آئی جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی کرنے کے واقعات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح ڈکیتی کے دوران ریپ کے مقدمات میں 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
موٹر سائیکل چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی ہوئی جبکہ وہیکل سنیچنگ کے واقعات میں 51 فیصد اور گاڑی چوری کے مقدمات میں 71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کار چھیننے کی وارداتوں میں 40 فیصد اور نقب زنی کے واقعات میں 50 فیصد کمی بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران سی سی ڈی کے 61 افسران اور جوان زخمی ہوئے، جنہوں نے جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض سرانجام دیے۔


اس موقع پر ریجنل آفیسر سی سی ڈی فیصل آباد وسیم ریاض خان نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی سی سی ڈی کی مؤثر حکمت عملی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جوانوں کی قربانیوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی کے افسران اور اہلکار پنجاب کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے مکمل خاتمے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “کیا سی سی ڈی فیصل آباد کی مؤثر کارروائیوں نے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے